پشاور: سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین مسافر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مردان پولیس کے مطابق حادثےکا شکار وین دیرجارہی تھی۔
موٹروے پولیس کے مطابق اسماعیلہ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثےمیں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہےجن میں سے 3کی حالت نازک ہے۔
موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔
سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین بس سے ٹکرا گئی، 11مسافر جاں بحق
11 passengers killed as speeding van collides with bus on Swat Expressway