اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈی جی امیگریشن نعمان صدیقی نے سال 2025 میں 39 ہزار 786 مسافروں کو روکے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نعمان صدیقی نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 2025 میں 39 ہزار 786 مسافروں کو ایک قانونی، انٹیلی جنس اور خطرات کے تجزیے پر مبنی نظام کے تحت سفر سے روکا گیا تاکہ غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے۔
نعمان صدیقی کے مطابق مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا عمل، جس پر اکثر عوامی سطح پر تنقید کی جاتی ہے، دراصل ایک احتیاطی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد جانوں کا تحفظ، شہریوں کو بیرونِ ملک استحصال سے بچانا اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو محفوظ رکھنا ہے۔
FIA stopped more than 39,000 passengers from traveling in 2025