نئے اسٹاف نرسز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد
ہیومن ریسورس پالیسیز، بورڈ ریگولیشنز اپینڈکس 06 اور (KPHCC-2026 )انڈیکیٹرز پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی
تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نئے تعینات ہونے والے اسٹاف نرسز کے لیے ایک جامع اور معلوماتی اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیشن مورخہ 19 مئی 2026 کو ہیومن ریسورس سینئر منیجر ایچ آر محمد یونس اور ان کی ٹیم کی جانب سے منعقد کیا گیا جس کا مقصد نئے نرسنگ اسٹاف کو ادارہ جاتی پالیسیوں، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور ہیلتھ کیئر کے معیارات سے آگاہ کرنا تھا۔
سیشن میں ہیومن ریسورس پالیسیز، بورڈ ریگولیشنز اپینڈکس 06، اور خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن (KPHCC-2026) کے انڈیکیٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو ادارے کے نظم و ضبط، مریضوں کی حفاظت، پروفیشنل اخلاقیات اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم نکات سے روشناس کروایا گیا۔
تقریب میں نرسنگ ڈائریکٹر مہتاب سکندر، ڈین پروفیسر عرفان الدین خٹک، ایسوسی ایٹ ڈین ڈینٹسٹری ڈاکٹر خورشید، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایمرجنسی ڈاکٹر جنید سرور ملک ہاجرہ اصغر، ڈاکٹر عمران فاروق اور انجینئر شہریار علی نے خصوصی شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نرسنگ اسٹاف کسی بھی ہسپتال کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت اور آگاہی معیاری علاج معالجے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے نئے اسٹاف نرسز پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور مریضوں کی بہترین نگہداشت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔
اس کے ساتھ ساتھ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے بھی ایونٹ کے انتظامات اور کوریج میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
شرکاء نے اس اورینٹیشن سیشن کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں ادارہ جاتی قوانین اور اپنے فرائض کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملی

A comprehensive and informative orientation session was held for newly appointed staff nurses at Ayub Teaching Hospital.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *