پشاورپولیس نے نجی جرگوں پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
سی سی پی او میاں سعید کا کہنا ہےکہ نجی جرگےکسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں جرگےکرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال بھی سیل کیا جائےگا۔
سی سی پی او پشاور نے کہا کہ یہ فیصلہ نجی ہوٹل میں منعقدہ جرگےکے دوران فائرنگ کے واقعےکے تناظر میں کیا گیا۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل نجی جرگےکے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
Peshawar Police's decision to ban private jirgas