سعودی عرب میں پہلی 5 اسٹار ٹرین ڈریم آف دی ڈیزرٹ کا حتمی ڈیزائن سامنے آگیا ہے۔
ریاض سے قریات شہر تک چلنے والی یہ ٹرین 780 میل کا فاصلہ سعودی صحرائی خطے میں طے کرے گی۔
سعودی عرب ریلویز اور اطالوی کمپنی Arsenale کے اس مشترکہ منصوبے کے تحت ٹرین سروس کا آغاز 2026 کے آخر میں ہوگا۔
پہلے کہا جا رہا تھا کہ اس منفرد ٹرین کو نومبر 2025 میں آپریشنل کیا جاسکتا ہے مگر اب اس کا آغاز کچھ تاخیر سے ہوگا۔
یہ ٹرین 14 بوگیوں پر مشتمل ہوگی جن میں 34 پرتعیش کمرے موجود ہوں گے۔
ٹرین کا ڈیزائن لبنان سے تعلق رکھنے والی Aline Asmar d’Amman نے تیار کیا ہے اور بوگیوں کے اندرونی حصوں کو ٹرین سے باہر نظر آنے والے صحرائی مناظر اور اسلامی طرز تعمیر کے مطابق تیار کیا جائے گا۔
Aline Asmar کے مطابق ریسیپشن ایریا دیکھنے میں سعودی عرب کے روایتی ملاقاتی کمروں جیسا ہوگا۔
The final design of Dream of the Desert, the first 5-star train in Saudi Arabia, has been revealed.