اسلام آباد: صوبے وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے پر راضی ہوگئے۔

حکومت اور پیپلزپارٹی کی بجٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کی طرف سے سلیم مانڈوی والا، نوید قمر، شیری رحمان شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسحاق ڈار، وزیرخزانہ اورنگزیب اور ایف بی آر کےحکام نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے پر راضی ہوئے۔مالیاتی خسارہ پورا کرنے کا طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے صوبوں سے مجموعی طور پر 1700 ارب روپے مانگے تھے۔ پنجاب پہلے ہی 500 ارب سے زیادہ وفاق کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ رات ایوان صدر کے بڑے اجلاس میں معاملات طے پاگئے۔ چاروں صوبوں نے وفاق کو درکار 1200 سے 1700 ارب روپے دینے پر اتفاق رائے کر لیا ہے۔ یہ رقم پاکستان کو درپیش اسٹریٹیجک خطرات کے پیش نظر وفاق کو درکار تھی۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں صرف وفاق کا مطالبہ تھا جس کے طریقہ کار پر زیادہ بحث تھی، بجٹ میں تاخیر کی وجہ گلگت بلتستان الیکشن، صدر وزیراعظم کی عدم دستیابی تھی، ملاقاتیں نہیں ہو پا رہی تھیں اس لیے چیزیں طے نہیں ہو پا رہی تھی، ترقیاتی بجٹ سمیت تمام معاملات طے ہو چکے اب بجٹ بھی پیش ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی بجٹ جمعے کو پیش کیا جائے گا ، جمعرات کو اقتصادی سروے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

The provinces have agreed to cover the federal government's fiscal deficit, and the procedure has also been decided.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *