لیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر انتخابی نتائج روکتے ہوئے مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان کے 5 حلقوں کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں کے فارم 47 مکمل ہوگئےہیں، 5 حلقوں کےکچھ پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ پولنگ کاحکم دیا ہے، ان حلقوں کے حتمی نتائج کو مؤخر کردیا ہے، 15 جون کو پولنگ کے بعد متعلقہ حلقوں کا فارم 47 اور 48 جاری کیاجائےگا۔
gilgit-baltistan-five-constituencies-election-results-withheld-repolling-ordered-at-selected-polling-stations