Friday, 21 August, 2026

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ


کراچی: پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 10 ارب 33کروڑ 25 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ 2 مئی تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 48کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

Pakistan's foreign exchange reserves increase by $118 million

					
				

0 comments on “پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links