Saturday, 15 August, 2026

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا ملک بھر کے غیر فعال ائیرپورٹس فعال کرنےکا فیصلہ


پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھرکے غیر فعال ائیرپورٹس فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ائیر وائس مارشل ذیشان سعید کی صدارت اہم اجلاس ہوا، ائیرپورٹ سروسز، انجینئرنگ سروسز اور کمرشل ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان، تربت، دالبندین، سیدو شریف کے ائیرپورٹس کی بحالی کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں سکھر، نیوگوادر سمیت دیگر ائیرپورٹس کی بحالی کی بھی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے پی اے اے کو تمام ائیرپورٹس کی فوری بحالی کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں نئی نجی ائیرلائن کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

Pakistan Airports Authority decides to activate inactive airports across the country

0 comments on “پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا ملک بھر کے غیر فعال ائیرپورٹس فعال کرنےکا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links