Saturday, 15 August, 2026

اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع


سلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نئے اوقات کار کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورینٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ ٹیک اوے اورڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔

اس کے علاوہ شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اورٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کارکی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

Extension of working hours of markets and shops in Islamabad

					
				

0 comments on “اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links