دبئی پولیس نے جعلی شاہی پروٹوکول اور نایاب عود چوری کرنے والی جعلی شہزادی کی چال ناکام بناکر 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک خاتون نے خود کو شہزادی ظاہر کرکے7 ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12ملین درہم (91کروڑ روپے سے زائد) مالیت کا نایاب عود چوری کرلیا تاہم دبئی پولیس نے صرف 12گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ عود برآمد کرلیا اور4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
دبئی پولیس کے مطابق 8 رکنی گروہ نے ایک عود کے تاجر کو یہ یقین دلایا کہ ایک اہم شخصیت خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے، اس کے بعد تاجر کو ایک عالیشان محل میں مدعو کیا گیا جہاں شاہی طرز کے استقبال اور سکیورٹی انتظامات کے ذریعے اس کا اعتماد حاصل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے چالاکی سے قیمتی عود نکال کر اس کی جگہ عام لکڑیاں بیگوں میں رکھ دیں اور تاجر کو واپس کردیں، اگلے روز جب تاجر نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو تمام نمبر بند تھے جس پر اسے دھوکے کا علم ہوا اور اس نے پولیس سے رجوع کیا۔
بعد ازاں دبئی پولیس نے فوری تحقیقات کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ عود برآمد کرلیا جب کہ خود کو شہزادی ظاہر کرنے والی خاتون سمیت4 مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
Dubai Police takes immediate action, foils the theft of a rare oud worth Rs. 910 million from a fake princess
دبئی پولیس، جعلی شہزادی، عود چوری، دبئی خبر، متحدہ عرب امارات، جرم و سزا، عالمی خبریں