لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
لاہور میں اسموگ کا راج برقرار ہے اور صبح ریکارڈ کیے گئے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 264 ہے۔
شہر میں اسموگ کی خراب صورتحال اور اس کی روک تھام کے لیے ایک بار پھر سخت فیصلوں کا امکان ہے جس کے تحت بازار ہفتے میں 2 دن بند کرنے، ایک یا 2 روز ورک فرام ہوم، اسکول آن لائن کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کم کرنے سے متعلق فیصلے آج متوقع ہیں۔
lahore most polluted city in the world
