دہلی میں حضرت امیر خسرو ؒ کے عرس میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب :ترجمان مذہبی امور
(اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے دہلی میں حضرت امیر خسرو ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 25 نومبر 2023ء تک مخصوص زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000/-)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات 23 تا 30 اپریل 2024ء دہلی ، بھارت میں جاری رہیں گی۔ اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 25 دسمبر، 2023ء وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات ہدایات درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق زائرین کو واضح طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ دورہ کے بارے میں حتمی فیصلہ حکومت پاکستان کی طرف سے دونوں ممالک میں Covid-19صورتحال اور موجودہ زیارت پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔#
https://mora.gov.pk/…/Misc/files/20230210_Ziarat_Form.pdf
دہلی میں حضرت امیر خسرو ؒ کے عرس میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب :ترجمان مذہبی امور
Applications are invited to participate in the Urs of Hazrat Amir Khusrau in Delhi: Spokesman for Religious Affairs