او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بوبی ڈیپ ون کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل حاصل ہوا اور کنویں سے 1.1ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار حاصل ہوئی۔

ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے علاقے میں مزید تلاش کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، نئی دریافت سے ملکی تیل وگیس کی پیداوار اور ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی، اس کے علاوہ ملکی امپورٹ بل میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی۔

Good news for the country's energy sector, new oil and gas reserves discovered in Sindh

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *