Saturday, 15 August, 2026

ضلع کرم میں پہلی بار مسیحی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات



جیو نیوز کے مطابقے ڈی پی او کرم محمد عمران کا کہنا تھا کہ خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او کی تعیناتی سے نظام انصاف تک خواتین کی رسائی آسان ہوگی کیونکہ خواتین کے مسائل خواتین پولیس اہلکار ہی بہتر انداز میں حل کرسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسیحی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ اوثمرین عامر مسیح پہلے رپورٹنگ سینٹر میں تعینات تھیں جبکہ انہوں نے محرم الحرام میں

ثمرین عامر مسیح نے کہا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او کرم تعینات ہونے پر بے حد خوشی ہے، نئی ذمہ داری ملنے پر خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں پہلی بار اقلیتی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او کی تعیناتی سے دیگر خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی حوصلہ ملے گا اور پولیس بھرتیوں میں خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔خواتین کی مجالس پر بھی ڈیوٹی سرانجام دی ہے۔

First-Time-Christian-Women-Additional-SHO-appointed -in-District-Karam

0 comments on “ضلع کرم میں پہلی بار مسیحی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links