ایبٹ آباد: ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

گزشتہ دنوں کاغان کالونی منڈیاں گھر والوں کی عدم موجودگی میں نقدی، سونا ، موبائل فون ، قیمتی گھڑیاں چرانے والا 04 رکنی چور گروہ گرفتار، گروہ میں خاتون بھی شامل ، مال مسروقہ برآمد

گرفتار ملزمان عامر ولد دین محمد سکنہ ناڑی روڈ ، ابراہیم ، رقیب پسران افسر ساکنان یونیورسٹی ٹاون اور رشیدہ بی بی زوجہ سکندر سکنہ یونیورسٹی ٹاون نے گزشتہ ماہ سٹریٹ نمبر 12 کاغان کالونی منڈیاں سے محمد ساجد نامی شخص کے گھر سے کیش رقم ، طلائی زیورات ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چرا لی تھیں، جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ میرپور میں زیر دفعہ 380 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ تھا ، میرپور پولیس نے بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کیس کی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ، چار رکنی گروہ کو مال مسروقہ ساڑھے 04 تولے سونا ، ڈیڈھ لاکھ روپے کیش ، قیمتی موبائل فون اور گھڑیوں سمیت گرفتار کر لیا جس پر ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل نے میرپور پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے ۔

police arrested thief gang in Kaghan Colony

thief gang arrested

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *