ایبٹ آباد: نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر فیروز جمال نے کہا ہے کہ شہداء ہماری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،چھ ستمبر کا دن ہمیں شہداء کی یاد دلاتا ہے جنکی بدولت آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے نتھیاگلی میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام چھ ستمبر کی مناسبت سے منعقدہ وینٹیج کار شو اور ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ تعظیم دیتے ہیں شہادت کا رتبہ خوش قسمت لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے جنگ ستمبر اور حالیہ دہشت گردی کیخلاف لڑی جانے والی جنگ میں ہمارے جوانوں نے جو قربانیاں دی ہیں قوم کو ان پر فخر ہے گلیات میں بہت جلد یاد گار شہداء قائم کی جائیگی گلیات میں سیاحت کے حوالے سے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بہت جلد ایوبیہ چیئر لفٹ کو بحال دیا جائیگا، ذمہ دارانہ سیاحت کے حوالے سے بھی آگاہی مہم شروع کرنے جارہے ہیں تاکہ سیاحتی مقامات کی بہتر انداز میں دیکھ بھال صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے میں سیاحوں کو آگاہی فراہم کی جاسکے گلیات میں منعقدہ ثقافتی میلے میں مختلف اقسام کے سٹال لگائے گئے جن میں مقامی ثقافت کو فروغ دینے کیلیے اشیاء رکھی گئیں اس موقع پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی واصف سعید نے جی ڈی اے کی جانب سے مقامی ثقافت کے فروغ کیلئے جلد ایک اور ایونٹ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا
#nathiagali
Car show in Nathiagali