ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا سکی کناری ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ میں حائل مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
سکی کناری ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ میں حائل مسائل کے حل کے لیے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں موزہ دلولہ میں پائن ٹریز کے معاوضہ کی ادائیگی بارے امور زیر بحث آئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا نے متعلقہ افسران کو جلد ادائیگیاں کرنے کی ہدایات دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -3 زرک یار خان،ایکسیئن این ٹی ڈی سی محمد اسرار،ایس ڈی او این ٹی ڈی سی جاوید السلام ،نمائندہ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر امان اللہ دیگر افسران نے شرکت کی
