Friday, 21 August, 2026

امریکی صحافی کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا


امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔

نیویارک کی عدالت نے طالبان کمانڈر کو دہشتگردی میں معاونت اور یرغمال بنانے کے جرم میں سزا سنائی۔

امریکی اخبار کے مطابق 50 سالہ حاجی نجیب اللہ نے امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے اور دو ساتھیوں کو 7 ماہ یرغمال بنایا تھا ۔

امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے 2008 میں افغانستان میں اغوا ہوئے تھے اور طالبان کمانڈر پر امریکی فوجی قافلوں پر حملوں کا بھی الزام تھا۔

Taliban commander involved in kidnapping of American journalist sentenced to 42 years in prison

0 comments on “امریکی صحافی کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links