Sunday, 16 August, 2026

جنوبی کوریا نے اپنا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ (مصنوعی سیارہ) مدار میں بھیج دیا


جنوبی کوریا نے اپنا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ (مصنوعی سیارہ) مدار میں بھیج دیا، اسپیس ایکس کا فالکن نائن راکٹ جنوبی کورین سیٹلائٹ لے کر روانہ ہوا۔

جنوبی کوریا کے محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ لانچ کے بعد سیٹلائٹ کا اوور سیز گراؤنڈ اسٹیشن سے رابطہ قائم ہو گیا ہے۔

اسپیس ایکس کے راکٹ کی مدد سے بھیجا گیا جنوبی کوریا کا سیٹلائٹ ایک الیکٹرو آپٹیکل اور انفراریڈ ڈیوائس ہے جبکہ اس سے منسلک دیگر چار سیٹلائٹ سنتھیٹک اپرچر ریڈار کے طور پر کام کریں گے، جن کے مدد سے سیٹلائٹ رات کے اندھیرے اور بادلوں کے پار دیکھنے قابل ہو سکے گا۔

South Korea sends its first military spy satellite into orbit

0 comments on “جنوبی کوریا نے اپنا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ (مصنوعی سیارہ) مدار میں بھیج دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links