Sunday, 16 August, 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا جو پی ایس ای کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 758 پوائنٹس اضافے سے 62449 پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔

100 index of Pakistan Stock Exchange crossed 62 thousand

0 comments on “پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links