Saturday, 15 August, 2026

فیس بک اور واٹس ایپ پر جنسی ہراسانی کیس میں فیصلہ پانچ سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ


سنیئر سول جج جوڈیشل ایبٹ آباد محیب الرحمان نے فیس بک اور واٹس ایپ پر جنسی ہراسانی کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو سزا سنا دی ایک ملزم کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ جرمانے جبکہ دوسرے ملزم کو فیس بک آئی ڈی بنانے پر 40 دن قید اور جرمانے کی سزا سنائی تفصیلات کے مطابق یہ کیس ایف آئی آر نمبر 14/2024 کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش سب انسپکٹر سیدہ پاکیزہ نے کی۔ مقدمہ مدعیہ سمیرا بخاری سکنہ ایبٹ آباد نے درج کروایا تھا۔عدالتی فیصلے میں ملزم زبیر کو فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے بیرونِ ملک سے خواتین کو ہراساں کرنے کا مرتکب پایا گیا اور اسے 5 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اس کے بھائی ذیشان کو اپنے بھائی کی معاونت اور فیس بک آئی ڈی بنانے کے الزام میں 40 دن قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد چھاپہ مار کارروائی کے دوران ذیشان کو صوابی سے گرفتار کیا گیا جبکہ زبیر، جو اس وقت قطر میں موجود تھا، وطن واپسی پر پشاور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

0 comments on “فیس بک اور واٹس ایپ پر جنسی ہراسانی کیس میں فیصلہ پانچ سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links