Saturday, 15 August, 2026

چترال میں روسی شہری نے 68 ہزار ڈالر دیکر کشمیری مارخور کا شکار کرلیا


چترال کےعلاقہ گہریت گول میں غیرملکی شکاری نے کشمیری مارخور کا شکارکر لیا۔

محکمہ جنگلی حیات کا بتانا ہے کہ روسی شکاری نے مارخور کے شکارکا لائسنس68 ہزار امریکی ڈالرزمیں لیا تھا اور شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کا شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کےتحت کیا گیا اور اس ہنٹنگ پروگرام کی آمدن کا بڑا حصہ مقامی آبادی کی فلاح وبہبود پرخرچ کیا جائے گا۔

محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ اس ہنٹنگ پروگرام کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور مقامی آبادی کو معاشی فوائد دینا ہے۔

Russian citizen pays $68,000 to hunt Kashmiri Markhor in Chitral

0 comments on “چترال میں روسی شہری نے 68 ہزار ڈالر دیکر کشمیری مارخور کا شکار کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links