Friday, 21 August, 2026

یکم اپریل سے اب تک 1355 تارکین وطن واپس بھیجے جاچکے


پشاور : ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں افغان مہاجرین کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کو طورخم کےراستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا جب کہ یکم اپریل سےاب تک ایک ہزار 355 تارکین وطن کو بھیجا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اتوار کو ایک ہزار 47 افغان شہریوں کوحراست میں لے کر خیبرپختونخوا روانہ کیا گیا ہے۔

مزید برآں ایک ہزار47 افغان مہاجرین کو آج طورخم سےافغانستان ڈی پورٹ کیاجائےگا۔

Return of Afghan refugees

0 comments on “یکم اپریل سے اب تک 1355 تارکین وطن واپس بھیجے جاچکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links