Friday, 25 September, 2026

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، چین کو 0-3 سے شکست دی


20ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے چین کو شکست دےکر رواں ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

جاپان میں جاری مینز ہاکی ایونٹ کے پول بی کا میچ پاکستان اور چین کے درمیان ہوا جو یکطرفہ ثابت ہوا۔

پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں لگاتار 3 گول کیے۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول 19ویں منٹ میں کپتان ابوبکر محمود نے ، دوسرا گول 24ویں منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر کیا۔

28ویں منٹ میں گرین شرٹس کی جانب سے حنان شاہد نے ایک شاندار فیلڈ گول داغ کر قومی ٹیم کی برتری کو 0-3 کر دیا۔

یوں پاکستان نے چین کو 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

Pakistan's hat-trick of victories in Asian Games hockey, defeating China 0-3

0 comments on “ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، چین کو 0-3 سے شکست دی”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links