ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نرسنگ اسٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے BCLS ٹریننگ کا سلسلہ جاری
ہمارا مشن ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا ہر نرسنگ پروفیشنل جدید طبی علوم، بین الاقوامی معیارات اور بہترین کلینیکل پریکٹسز سے مکمل طور پر آگاہ ہو تاکہ مریضوں کو محفوظ، معیاری اور مؤثر طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے۔نرسنگ ڈائریکٹر مہتاب سکندر
انشاءاللہ مستقبل میں پاکستان کے نامور طبی اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے مزید تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ نرسنگ اسٹاف کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور مریضوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات اور بہترین نگہداشت فراہم کرنے کے ہدف کو یقینی بنایا جا سکے۔نرسنگ ڈائریکٹر مہتاب سکندر
تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے تحت نرسنگ ڈویژن اور ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکشن ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے بیسک کارڈیو ویسکیولر لائف سپورٹ (BCLS) ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس تربیتی پروگرام میں اسٹاف نرسز اور نرسنگ انٹرنز کو امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (AHA) کے منظور شدہ اصولوں کے مطابق بیسک لائف سپورٹ اور ہنگامی طبی صورتحال سے نمٹنے کے جدید طریقہ کار کی عملی اور نظریاتی تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ تربیت مریضوں کی جان بچانے بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور ایمرجنسی صورتحال میں مؤثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی نرسنگ ڈائریکٹر مہتاب سکندر کی خصوصی دلچسپی اور وژن کے تحت نرسنگ اسٹاف کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کا مشن ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا ہر نرسنگ پروفیشنل جدید طبی علوم، بین الاقوامی معیارات اور بہترین کلینیکل پریکٹسز سے مکمل طور پر آگاہ ہو تاکہ مریضوں کو محفوظ معیاری اور مؤثر طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ نرسنگ اسٹاف کی استعداد کار میں اضافہ ہسپتال کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسی مقصد کے تحت مختلف شعبوں میں جدید ٹریننگز ورکشاپس اور سکل ڈویلپمنٹ پروگرامز کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق
نرسنگ ڈائریکٹر مہتاب سکندر
نے کہا کہ جدید تربیت یافتہ نرسنگ اسٹاف کسی بھی ہسپتال کی کامیابی اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کی بنیاد ہوتا ہے اور ایسے پروگرامز علاج کے معیار کو مزید بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
Nursing staff participate in BCLS training at Ayub Teaching Hospital, aimed at strengthening clinical skills and promoting international standards of patient care.
