ایبٹ آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ کے مسائل کے حل کے لیئے سیاسی قیادت سے رابطے جاری ہیں وفاق اور صوبہ کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اس کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہوں تاکہ صوبہ کو درپیش مسائل کے حل ہو سکیں ہمیں ان مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں پارٹی سیکریٹریٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب کے دوران کیا کنونشن سے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، جنرل سیکرٹری شجاع سالم شاذی خان۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ابرار سعید سواتی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری فاروق تنولی ، ضلعی صدر سلیم شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل بھی ہم متحد ہوکر کریں گے انہوں نے کہا کہ وویمن امپاورمنٹ اور یوتھ انگیجنٹ میری ترجیحات ہیں تاہم صوبہ کا سب سے اہم بڑا اور گھمبیر مسئلہ امن ہے صوبہ میں امن کی صورتحال ابتر سابقہ فاٹا، جنوبی اضلاع کے حالات تشویش ناک ہیں دو ہزار آٹھ سے تیرہ تک ہماری اتحادی حکومت تھی ہم نے پر امن صوبہ آپکے حوالہ کیا دس سالوں بعد صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے کس کا گریبان پکڑیں سندھ پر کرپشن کے الزامات لگانے والے بتائیں دس سال کے پی میں آپکی حکومت تھی مگر تنخواہوں کی رقم نہیں جبکہ سندھ میں ایسی بات نہیں ہو یونیورسٹیاں تباہ ہیں تین ارب کا فنڈ رکھا جبکہ سندھ نے یونیورسٹیوں کے لیئے فنڈ بیس سے بڑھا کر 25 ارب رکھا ہے ہم نے سٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہٹائی کے پی میں کیوں پابندی ہے طلبہ کی لیڈر شپ سے ملک کو لیڈرز ملتے ہیں یہ بات نوجوانوں کی کرتے ہیں اور یونین پر پابندی ہے صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے کچھ نہیں۔ کیا کرکٹ کی آدھی ٹیم کے پی کی ہے اور کے پی میں گزشتہ پندرہ سالوں سے فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوئی صوبہ میں بدامنی ایپیکس کمیٹی ، صوبائی کابینہ کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا ۔ صوبائی کابینہ اور اسمبلی میں شہدا سیکورٹی فورسز کی پولیس کی قربانیوں نے حق میں کوئی قرار داد پاس نہیں کی جاتی لگتا ہے صوبائی حکومت کو صوبہ کے خراب حالات سے غرض ہی نہیں یا انکے نزدیک یہی حالات برقرار رہنے چاہیئے۔ ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں سابق دور صدارت میں زرداری صاحب نے اضافی رقم دی جو سو ارب سے تجاوز کرگئی ہے ضم اضلاع اور دہشت گردی کے متاثرہ اداروں کے لیئے رقم پر شب خون مار کر رقم نہیں خیانت کرائی گئ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی برگیڈئیر محمود شاہ کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجیں جب صوبہ کے حالات خراب ہوتے ہیں یہ توجہ ہٹانے کے لیئے مجھ پر بولتا ہے میں ایسا جواب دونگا کہ پھر برداشت نہیں ہوتی لوگوں سے فون کراتے ہو کہ گورنر میرے خلاف بولتا ہے او صوبہ کی ترقی کی بات کرو پشاور میں کلاس فور سے اکیس گریڈ تک کے نرخنامہ لگے ہیں میرے خلاف بولو مگر آو مل کر صوبہ کی بات کریں وزیر اعظم کے پاس جاتا ہے تو منتیں کرتا ہے کہ میری نوکری کا سوال ہے انہوں نے ضلعی صدر سلیم شاہ کے کردار کو سراہا اور کہاں کہ آپ کا مقدمہ مرکز میں لڑونگا اور صوبہ میں اپنی حدود کے مطابق آپکی خدمت کرونگا ، بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن بھی آپکے پاس آئیں گی ہم مل کر محترمہ شہید کا عوام اور غریب خواتین کو معاشی خوشحال یقینی بنانے میں کردار ادا کرینگے ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گورنر خیبرپختونخوا کے کردار کو پارٹی اور صوبہ کے لیئے قابل فخر قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi is in contact with the political leadership to solve the problems of the province

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *