Sunday, 16 August, 2026

فن لینڈ کے میڈیا اداروں کی غزہ میں صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کی اپیل


فن لینڈ کے میڈیا اداروں نے صدر الیگزینڈر سٹب سے غزہ میں صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

فن لینڈکے صحافیوں،ایڈیٹرز، پبلشرز اور سول سوسائٹی اداروں نے صدر الیگزینڈر سٹب سے مشترکہ درخواست کرتے ہوئے عالمی سطح پر کردار ادا کرنےکا مطالبہ کیا اور کہا اگست 2025 میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 صحافی مارے گئے، شہید صحافیوں کا تعلق رائٹرز، اے پی اور الجزیرہ سے تھا۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطا بق 2 سال میں 200 سے زائد صحافی شہید ہوئے، صدر الیگزینڈر سٹب کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ انفرادی سانحات نہیں بلکہ آزادی صحافت پر منظم حملہ ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیاکہ غیرملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت صحافیوں کا تحفظ عالمی ذمہ داری ہے۔

Finland media outlets call for protection of journalists in Gaza

0 comments on “فن لینڈ کے میڈیا اداروں کی غزہ میں صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کی اپیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links