Saturday, 15 August, 2026

لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون اینکر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے وی لاگر کو گرفتار کر لیا۔


لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون اینکر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے وی لاگر کو گرفتار کر لیا۔

ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا تھا کہ وی لاگر ڈاکٹر عمر عادل نے سوشل میڈیا پر اُن کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو کی، غلیظ زبان کے ساتھ اُ ن کی ساکھ اور شائستگی کو دھچکا لگا۔

غریدہ فاروقی کا کہنا تھا عمر عادل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے اُن کے وقار کو بھی نقصان پہنچا ،عمر عادل نے میری نجی زندگی میں دراندازی کر کے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

خاتون ٹی وی اینکر کی درخواست پر سائبر کرائم ونگ نے انکوائری کے لیے آنے والے ڈاکٹر عمرعادل کو گرفتار کر کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

The FIA ​​cyber crime wing in Lahore registered a case on the request of the female anchor and arrested Vloger.

FIA ​​arrested Vloger

0 comments on “لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون اینکر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے وی لاگر کو گرفتار کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links