Friday, 21 August, 2026

ایف بی آر نے 14 ہزار گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی


کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق 285 پارسلز چمڑے کی مصنوعات بتا کر چین بھیجے جارہے تھے تاہم ایف بی آر نے پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے گدھےکی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
ایف بی آر ترجمان کے مطابق چیکنگ کے دوران پارسل میں سےگدھوں کی 14 ہزارکھالیں نکلیں۔

ترجمان ایف بی آر کا مزید بتانا ہے کہ ایکسپورٹ پالیسی کے تحت گدھےکی کھال کی برآمد پر پابندی عائد ہے۔

FBR foils smuggling of 14,000 donkey skins

0 comments on “ایف بی آر نے 14 ہزار گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links