Monday, 17 August, 2026

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔


کراچی : اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ اپریل میں ملکی برآمدات 2.61 ارب اور درآمدات 5.23 ارب ڈالر رہیں جب کہ تجارتی خسارہ 2.62 ارب ڈالر رہا
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک ملکی برآمدات 27.27 ارب ڈالر اور درآمدات 48.61 ارب ڈالر رہیں جب کہ اپریل کی ورکرز ترسیلات 3.18 ارب ڈالر رہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 10ماہ کا تجارتی خسارہ 21.34 ارب ڈالر ، تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 30.96 ارب ڈالر اور 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 31.21 ارب ڈالر رہیں۔

According to the State Bank of Pakistan, the current account had a surplus of $12 million in April.

0 comments on “اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links