Saturday, 22 August, 2026

بجٹ میں بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز پر 20فیصد ہیلتھ ٹیکس کی تجویز


وزارت صحت نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ 2025-26 کے آئندہ بجٹ میں سینکڑوں تیار شدہ اور انتہائی تیار شدہ خوراک اور مشروبات، جنہیں عام طور پر بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز کہا جاتا ہے، پر 20 فیصد ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

بعض اشیاء پر، جہاں پہلے سے 20 فیصد کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ ہے، آئندہ بجٹ میں اسے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ غیر صحت بخش مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے آئندہ چند سالوں میں، یعنی 2028-29 تک، اس ٹیکس کی شرح کو بڑھا کر 50 فیصد تک کر دیا جائے۔

’’عوامی صحت کے لیے پائیدار الٹرا پروسیسڈ خوراک اور مشروبات پر ٹیکسیشن پالیسی‘‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جو وزارتِ صحت کے ساتھ شیئر کی گئی اور وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر کے ساتھ بجٹ 2025-26 کی تیاری کے سلسلے میں زیرِ بحث ہے۔

Budget proposes 20% health tax on bakery and confectionery items

0 comments on “بجٹ میں بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز پر 20فیصد ہیلتھ ٹیکس کی تجویز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links