Sunday, 16 August, 2026

کوہاٹ: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے،7 کو بچالیا گیا


کوہاٹ میں خوشحال گڑھ کےقریب دریائےسندھ میں کشتی الٹنےسے 9 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 7 کو بچا لیا گیا جبکہ 2 افراد لاپتا ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق 7 افراد کو مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے بچایا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لاپتا 2 افراد کی تلاش کے لیے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ریسکیو ٹیموں کا آپریشن 7 گھنٹےجاری رہاجو اندھیرے کے باعث روک دیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن آج دوبارہ شروع کیا جائےگا۔

Kohat: 9 people drowned after boat capsizes in Indus River, 7 rescued

0 comments on “کوہاٹ: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے،7 کو بچالیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links