اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں،7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں 10 خواتین صحافیوں سمیت 86 میڈیا ورکر شہید ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے حملوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

7 اکتوبر سے اب تک 18 ہزار 200 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 50 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔
سرائیلی حملوں میں 10 خواتین صحافیوں سمیت 86 صحافی اور میڈیا ورکر بھی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے آج شمالی غزہ اور خان یونس کے اسپتالوں کے ارگرد بھی بمباری کی، شمالی غزہ کے رہائشیوں کو دوبارہ انخلا کا حکم دے دیا۔

ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے غزہ کی تباہی کا جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی سے موازنہ کردیا۔

جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی ابتر اور تباہ کن ہے، غزہ میں شہری ہلاکتیں مجموعی اموات کا 60 سے 70 فیصد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی 85 فیصد آبادی بےگھر ہوچکی ہے، غزہ میں عمارتوں کی تباہی جرمن شہروں میں ہونے والی تباہی سے بھی زیادہ ہے۔

86 media workers, including 10 female journalists, were martyred in Israeli attacks

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *