Saturday, 15 August, 2026

آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک اور اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری تبدیل


انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک اور اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس شہزاد ندیم بخاری کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات ایف آئی کے سپرد کی گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ آئی جی آزاد کشمیر پولیس سہیل حبیب تاجک کو بھی اپنے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

تبادلے کے بعد سہیل حبیب تاجک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی کی گئی ہے۔

سہیل حبیب تاجک کی جگہ پر ایف آئی اے میں خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 20 کے افسر عبدالجبار کو آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات کیا گیا ہے۔

IG Azad Kashmir and DIG Islamabad Tarnsfered

#IGAzadKashmir

#DIGIslamabad

0 comments on “آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک اور اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری تبدیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links