Saturday, 15 August, 2026

صحافی جان محمد مہر کے قاتل شیرو مہر کی گرفتارکے لیے 50 لاکھ روپے ہیڈ منی سفارش


سکھر: ایس ایس پی سکھر نے آئی جی سندھ سے صحافی جان محمد مہر کے قاتل شیرو مہر کی گرفتارکے لیے 50 لاکھ روپے ہیڈ منی سفارش کردی۔

ایس ایس پی عرفان علی سموں نے کہا کہ شیرو مہر کی گرفتاری کے لیے سکھر اور شکارپور کے کچے میں آپریشن تیز کردیا ہے، صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا شاہ بیلو میں آپریشن جاری ہے جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ شاہ بیلو کچے میں کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر راکٹ فائر کیا جس پر پولیس کی جانب سے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی اور ملزمان جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق صحافی جان محمد مہر کے قاتل شیرو مہر کی گرفتارکے لیے 50 لاکھ روپے ہیڈ منی رکھنےکی سفارش کی گئی ہے جس کے لیے آئی جی سندھ کو خط بھی لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں صحافی جان محمد مہر پر دفتر سے گھر جاتے ہوئےکوئنس روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

0 comments on “صحافی جان محمد مہر کے قاتل شیرو مہر کی گرفتارکے لیے 50 لاکھ روپے ہیڈ منی سفارش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links