Saturday, 15 August, 2026

پیٹرولیم ذخائر: 25 کروڑ لیٹر پیٹرول لے کر 4 جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے


کراچی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے 4 جہاز پہنچ گئے۔

پورٹ حکام کے مطابق تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول سے لدے جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے اور ایک جہاز سے37 ہزار ٹن پیٹرول کی منتقلی مکمل کرلی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور جہاز سے 50 ہزار ٹن پیٹرول کی ترسیل کا عمل جاری ہے جب کہ 55 ہزار ٹن پیٹرول لے کر آنے والا ایک اور جہاز 12 مارچ کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک اور جہاز 13 مارچ کو پہنچے گا جو تقریباً 34 ہزار ٹن پیٹرول اتارے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ دنوں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کیا تھا۔

Petroleum reserves: 4 ships carrying 250 million liters of petrol arrive at Port Qasim

0 comments on “پیٹرولیم ذخائر: 25 کروڑ لیٹر پیٹرول لے کر 4 جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links