Saturday, 15 August, 2026

مردان میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد شہید


مردان میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہوگئے۔

ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق آئی ای ڈی دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈی پی او مردان نے بتایا کہ بارودی مواد روڈ کنارے پہلے سے نصب تھا اور جیسے ہی پولیس کی گاڑی گزری تو زوردار دھماکا ہوگیا۔

3 people martyred as a result of explosion in Mardan

0 comments on “مردان میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد شہید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links