لاہور ہائیکورٹ نے مردہ جانور کا گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نےضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسا سنگین معاملہ نظراندازکرنے سے عوام کی زندگیوں سےکھیلنے کا راستہ کھلےگا، مردہ جانورکا گوشت کھانے سے بیماریاں لگتی ہیں جو سالوں تک حتیٰ کہ موت تک چلتی ہیں۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پتا چلا ہے کہ ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں، ملزمان پر 600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے کا مقدمہ تھانہ ٹھیکر والا فیصل آباد میں درج ہوا تھا۔

The Lahore High Court rejected the bail pleas of the accused who supplied dead animal meat.
Court rejected the bail dead animal meat supplier

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *