Saturday, 15 August, 2026

پنجاب: ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک


نجاب میں ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی جعلی ویب سائٹس بلاک کروادی گئیں۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹریفک ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کروادی گئی ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق جعلی ویب سائٹس ای چالان کے ذریعے شہریوں سے غیر قانونی طور پر آن لائن ادائیگیوں میں ملوث تھیں۔

اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی نہ کریں۔

Punjab: More than 100 fake websites robbing citizens in the name of e-traffic challans blocked

0 comments on “پنجاب: ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links