پاکستان کے ضلع بٹگرام ہزارہ ڈویژن کی ضلعی پولیس افسر سونیا شمعروز خان کو پولیس کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام پر عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انٹر نیشنل ایسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔
سونیا شمعروز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور وہ سابق صوبائی وزیرشمعروز خان جدون کی صاحبزادی ہیں
۔سونیا شمروز خان پاکستان کی پہلی اور جنوبی ایشیاء کی دوسری

مسلمان خاتون ہے جن کو عالمی ایوارڈ دیا گیاہے۔
اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر میں انہوں نے ایس پی ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد اور ڈی پی او چترال کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔
سونیا شمعروز نے پولیس افسر کی حیثیت سے خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں چترال اور بٹگرام میں جرائم کی شرح پر قابو پانے پر اہم کردار ادا کیا۔ خواتین پر تشدد کے خاتمے میں بھی ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔
چترال میں تعیناتی کے موقع پر انہوں نے خواتین کی جبری شادیوں پر کارروائیاں کیں۔سونیا شمروز نے جبری شادیوں کی روک تھام کیلئے شکایتی سیل بھی قائم کیےتھے،۔ان کے دور میں ایسی خواتین کی خودکشیوں کی شرح کم ہوئی جو حقوق نہ ملنے اور فرسودہ رسوم سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوتی تھیں۔
شعبہ پولیس میں بے ضابطگیوں کے خاتمے اور طاقتور کے خلاف مظلوم کو انصاف دلانے کے تناظر میں بھی انہیں پزیرائی ملی ہے۔
گیا ہے

DPO Sonia Shamroz wins Int’l Woman Police Award in New Zealand
Sonia Shamroz Khan Wins International