Friday, 21 August, 2026

شیخ رشید صدر زرداری کے قتل کی سازش کے کیس سے بری


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔
زشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Sheikh Rasheed acquitted in the case of conspiracy to assassinate President Zardari

0 comments on “شیخ رشید صدر زرداری کے قتل کی سازش کے کیس سے بری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links