Friday, 21 August, 2026

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ اور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ مہمند، شبقدر اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ گئی اور زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

Earthquake tremors in different cities of Islamabad and Khyber Pakhtunkhwa

0 comments on “اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links