Saturday, 15 August, 2026

شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے دوبارہ وائس چیئرمین منتخب


پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے دوبارہ وائس چیئرمین بن گئے۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو مرکزی صدر پی ٹی آئی مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی ، سیف اللہ ابڑو، قاسم سوری اور مشتاق غنی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدور ہوں گے۔
واضح رہے کہ 2 دسمبر کو ہونے والے انٹراپارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے

Shah Mahmood Qureshi elected vice chairman PTI

Former Minister of Foreign Affairs of Pakistan

0 comments on “شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے دوبارہ وائس چیئرمین منتخب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links