سنیئر سول جج جوڈیشل ایبٹ آباد محیب الرحمان نے فیس بک اور واٹس ایپ پر جنسی ہراسانی کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو سزا سنا دی ایک ملزم کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ جرمانے جبکہ دوسرے ملزم کو فیس بک آئی ڈی بنانے پر 40 دن قید اور جرمانے کی سزا سنائی تفصیلات کے مطابق یہ کیس ایف آئی آر نمبر 14/2024 کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش سب انسپکٹر سیدہ پاکیزہ نے کی۔ مقدمہ مدعیہ سمیرا بخاری سکنہ ایبٹ آباد نے درج کروایا تھا۔عدالتی فیصلے میں ملزم زبیر کو فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے بیرونِ ملک سے خواتین کو ہراساں کرنے کا مرتکب پایا گیا اور اسے 5 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اس کے بھائی ذیشان کو اپنے بھائی کی معاونت اور فیس بک آئی ڈی بنانے کے الزام میں 40 دن قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد چھاپہ مار کارروائی کے دوران ذیشان کو صوابی سے گرفتار کیا گیا جبکہ زبیر، جو اس وقت قطر میں موجود تھا، وطن واپسی پر پشاور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *