Sunday, 16 August, 2026

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی سزا تین ماہ قید جب کہ 5 ہزار روپے جرمانے


پشاور میں فیملی کورٹ نے شہری کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی سزا سنا دی۔

عدالت نے شہری کو تین ماہ قید جب کہ 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانےکی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15روز قید ہوگی۔
عدالتی فیصلےکے بعد پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سےگرفتارکرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا۔

بیوی نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا۔

A second marriage without the permission of the first wife is punishable by imprisonment for three months and a fine of Rs. 5,000

0 comments on “پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی سزا تین ماہ قید جب کہ 5 ہزار روپے جرمانے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links