Saturday, 15 August, 2026

سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کا ن لیگ چھوڑنے اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان


راولپنڈی: سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے مسلم لیگ ن سے 40 سالہ رفاقت ختم کر لی۔

سردار مہتاب عباسی گزشتہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن کی قیادت سے خفا تھے اور انہوں نے رواں برس فروری میں مرکزی نائب صدر ن لیگ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

سردار مہتاب خان عباسی نے آئندہ الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا آج لوگ کہتے ہیں ہمیں کسی اور نے جتوانا ہے۔
سب مل کر بیٹھیں اور انتقام کی کارروائی بند ہونی چاہیے، میرے نواز شریف کے ساتھ اصولی اختلاف ہیں، مریم نواز سے کوئی اختلاف نہیں لیکن سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے۔

سابق گورنر کے پی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کا ڈھانچہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، ن لیگ اب صرف پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

Sardar Mehtab Abbasi’s announcement to leave PML-N and contest elections as an independent

Sardar Mehtab Abbasi Left PML-N

0 comments on “سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کا ن لیگ چھوڑنے اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links