پشاور: خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 72 گھنٹوں کے دوران 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ 5 کیسز پشاور سے رپورٹ ہوئے اور ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق بخار، سر درد، جسم درد اور جلد پر دانے یا چھالے نکلنا ایم پاکس کی علامات میں شامل ہیں، اس سے بچاؤ کے لیے متاثرہ افراد سے قریبی رابطے سے گریز کرنا ضروری ہے۔

Rise in monkeypox cases in Khyber Pakhtunkhwa; 4 new cases reported within 72 hours.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *