ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں ، فی کلو قیمت 600 سے 650 روپے تک برقرار ہے۔
لاہور میں ایل پی جی کی دکانیں دوسرے روز بھی دکانداروں کی ہڑتال کے باعث بند رہیں، کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد 520 روپے فی کلو ہوگئی۔
پشاور میں 570 روپے، اٹک میں 600 روپے اور راولپنڈی و اسلام آباد میں 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب مرغی کا گوشت بھی مہنگا ہوگیا ہے، کراچی میں مرغی کا گوشت 740 روپے فی کلو، لاہور میں 640 روپے اور کوئٹہ میں 650 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ عمان سے ایل پی جی لے کر آنے والے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں جس کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
LPG prices have failed to decrease; the price per kilogram remains between 600 and 650 rupees in various cities.
LPG price increased 600 and 650 rupees in various cities.