Saturday, 22 August, 2026

بالائی علاقوں میں کل سے بارشوں کا امکان


ملک کے بالائی علاقوں میں کل موسمیاتی نظام داخل ہوگا جو بارشوں اور برفباری کا سبب بنے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق 19 سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے ۔

بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ۔

19 سے 21 فروری کےدوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

A new weather system will enter the upper areas from tomorrow, with rains likely.
rains tomorrow

0 comments on “بالائی علاقوں میں کل سے بارشوں کا امکان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links